ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / اقلیتوں کے لئے کھلیں گے 5بین الاقوامی سطح کے انسٹی ٹیوٹ

اقلیتوں کے لئے کھلیں گے 5بین الاقوامی سطح کے انسٹی ٹیوٹ

Thu, 06 Jul 2017 22:02:42  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی حکومت اقلیتوں کو بہتر روایتی اور جدید تعلیم مہیا کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح کے 5تعلیمی ادارے قائم کر رہی ہے۔یہ تعلیمی ادارے اگلے دو برسوں میں بن کر تیار ہو جائیں گے۔مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے جمعرات کو یہاں مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی گورننگ باڈی میٹنگ اور جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت کی یہ کوشش ہے کہ اگلے دو سال میں یہ تعلیمی ادارے بن کر تیار ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی وزارت اقلیتوں کو بہتر روایتی اور جدید تعلیم مہیا کرانے کے لئے بین الاقوامی سطح کے 5تعلیمی اداروں کا قیام کر رہا ہے۔جدید، تکنیکی، طبی، آیور ویدک، یونانی سمیت عالمی مہارت کی ترقی کی تعلیم دینے والے ادارے ملک بھر میں قائم کیے جا رہے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ یہ تعلیمی ادارے اگلے دو سال میں شروع کر دیں۔ان تعلیمی اداروں میں 40فیصد ریزرویشن لڑکیوں کے لئے کئے جانے کی تجویز ہے۔
نقوی نے کہا کہ کوئی بھی غریب بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے۔اس کے لئے ہم تعلیم کی ایک بڑی مہم”تحریک تعلیم“شروع کر رہے ہیں، جس کے تحت ہم تعلیم کے وسائل اور سہولت کاہرعلاقے میں وسیع نیٹ بچھائیں گے۔اس کی شروعات سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ کے موقع پر 15اکتوبر کو کیا جائے گا۔اقلیتی اکثریتی علاقوں میں 100نویں اسکول جیسے اسکول کھولے جائیں گے۔23گروکل جیسے اسکولوں کاقیام بھی کیاگیا ہے۔
اجلاس میں اجلاس میں اقلیتی وزارت کی طرف سے اقلیتوں کے تعلیمی امپاورمنٹ اور عالمی تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے قائم ایک اعلی سطحی 11رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ بھی نقوی کو سونپی۔نقوی نے کہا کہ کمیٹی کی طرف سے اقلیتوں کی تعلیم کے لئے بڑے مؤثر اقدامات کرنے، تعلیمی امپاورمنٹ اور غریبوں کو تعلیم دینے کے اقدامات سے متعلق تمام تجاویز پر حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی۔


 


Share: